دادو میں ٹریفک حادثہ،4افراد جاں بحق

دادو میں ٹریفک حادثہ،4افراد جاں بحق
دادو میں ٹریفک حادثہ،4افراد جاں بحق

  

دادو(مانیٹرنگ ڈیسک) دادو کے قریب تیز رفتار ٹرک اور کار کے تصادم میں باپ اور دو بیٹیوں سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے۔المناک حادثہ انڈس ہائی وے پر لکی شاہ صدر کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹرک نے بے قابو ہوکر کار کو ٹکر مار دی، حادثے کے نتیجے میں باپ اور دو بیٹیوں سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی امدادی ادارے موقع پر پہنچ گئے،لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

مزید پڑھیں :خیبر ایجنسی،ورسک ڈیم کالونی پر دہشتگردوں کا حملہ،متعدد افراد زخمی،4 حملہ آور مارے گئے

اطلاعات کے مطابق ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔ حادثے کی تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہیں۔جاں بحق ہونے والے تمام افراد کار میں سوار حیدر آباد سے جوہی جارہے تھے۔

مزید : قومی