ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان صدارت کریں گے۔تفصیلات کے مطابق ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت آج شام کراچی میں ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہونے والے اجلاس میں کمیٹی کے دیگر ارکان اور موسمیات کے ماہرین بھی شریک ہونگے۔ مختلف شہروں میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی ہونگے، شہادتوں کی روشنی میں چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان کیا جائے گا۔

مزید :

قومی -