عازمین حج سے فراڈ : امریکہ میں پاکستانی ٹریول ایجنٹ گرفتار

عازمین حج سے فراڈ : امریکہ میں پاکستانی ٹریول ایجنٹ گرفتار
عازمین حج سے فراڈ : امریکہ میں پاکستانی ٹریول ایجنٹ گرفتار

  

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک ) عازمین حج سے فراڈ کے الزام میں پاکستانی ٹریول ایجنٹ کو امریکہ میں گرفتار کر لیا گیا ۔

جیو نیوز کے مطابق امریکہ میں عازمین حج سے فراڈ کے الزام پر پاکستانی ٹریول ایجنٹ محمد مغل کو گرفتار کر لیا گیا ہے ،عازمین جدہ جانے کیلئے ایئر پورٹ پہنچے تو ٹریول ایجنٹ انہیں چھوڑ کر فرار ہو گیاجس کے بعد عازمین کو طیارے پرسوار ہونے سے روک دیا گیا تاہم عازمین کی شکایت پر پولیس نے ملزم کو بعد میں گرفتار کر لیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کے ساتھی ٹریول ایجنٹ اسلم بھٹی کی تلاش کیلئے پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے ۔

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں