کرسچن کالونی حملہ،دہشت گرد وں سے افغان ٹیلی فون نمبرز برآمد، ہینڈلر سے رابطہ میں تھے

کرسچن کالونی حملہ،دہشت گرد وں سے افغان ٹیلی فون نمبرز برآمد، ہینڈلر سے ...
کرسچن کالونی حملہ،دہشت گرد وں سے افغان ٹیلی فون نمبرز برآمد، ہینڈلر سے رابطہ میں تھے

  


پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک )پشاور میں کرسچن کالونی میں دہشتگردی کی کارروائی کی کوشش کے دوران مارے گئے ایک دہشت گردسے افغانستان کے فون نمبرز برآمد ہوئے ہیں۔دہشت گرد اس خونریز کارروائی کے دوران اور اس سے پہلے مسلسل افغانستان میں موجود ہینڈلر سے رابطہ میں تھے ۔

نجی ٹی وی کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پشاور مین کرسچن کالونی پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں سے افغانستان کے فون نمبرز برآمد ہوئے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق دہشت گرد حملے سے قبل افغانستان میں ہینڈلر سے رابطہ میں تھے ۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ٹیلی فون نمبرز کے حوالے سے تحقیقات جا ری ہیں۔

حملے کی تفصیلی خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

خیال رہے کہ آج علیٰ الصبح جدیداسلحہ سے لیس 4 دہشت گرد کرسچن کالونی میں گھس آئے اور اندھا دھند فائرنگ کر دی،جس پر پاک فوج کے جوانوں اور دیگر فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چاروں حملہ آوروں کو ہلاک کردیا۔اطلاعات ہیں کہ واقعہ میں دوافراد شہید جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے۔

مزید : پشاور /اہم خبریں


loading...