یوکرین میں باغیوں کی حمایت ،روس پر عائد امریکی پابندیاں مزید بڑھ گئیں

یوکرین میں باغیوں کی حمایت ،روس پر عائد امریکی پابندیاں مزید بڑھ گئیں
یوکرین میں باغیوں کی حمایت ،روس پر عائد امریکی پابندیاں مزید بڑھ گئیں

  

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ نے یوکرین میں باغیوں کی حمایت اور دوہزار چودہ میں کرائمیا پر قبضہ کرنے پر روس پر پہلے سے عائد پابندیوں میں مزید اضافے کا اعلان کیا ہے۔ اے ایف پی نے امریکی محکمہ خزانہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ ان پابندیوں کا ایک اور مقصد روسی اداروں کی طرف سے، موجودہ پابندیوں سے بچنے کی کوششوں کا مقابلہ کرنا ہے۔ نئی پابندیوں میں روس کی ’روسیا بینک‘ اور چند بڑی تعمیراتی کمپنیوں پر پابندی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان میں ایک انوکھا بازار،دکاندار بھی خواتین،خریدار بھی خواتین

ان تعمیراتی کمپنیوں میں یوکرین سے علیحدگی اختیار کرنے والی 17 کمپنیاں شامل ہیں، جن میں سے 11 کمپنیاں روسی حکومت کے عہدیداروں نے کرائمیا پر غیر قانونی قبضے کے بعد قائم کی تھیں۔پابندی کے حوالے سے نئی فہرست میں کرائمیا میں آپریٹ کرنے والی کئی روسی کمپنیوں کو بلیک لسٹ کیا گیا ہے، جن میں اہم سمندری اور دفاعی کاروبار سے وابستہ کمپنیاں بھی شامل ہیں۔ان کمپنیوں کو بلیک لسٹ کرنے کا مقصد دیگر ممالک میں ان کے کاروبار کرنے کی صلاحیت کو محدود کرنا اور عالمی کمپنیوں کو ان سے کاروباری وابستگی سے روکنا ہے۔

مزید : بین الاقوامی