حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی مد میں صارفین سے 100 ارب روپے ، 2100ارب قرض لیا:خورشید شاہ

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی مد میں صارفین سے 100 ارب روپے ، 2100ارب قرض ...
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی مد میں صارفین سے 100 ارب روپے ، 2100ارب قرض لیا:خورشید شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آن لائن) قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے پارلیمنٹ ھاوس میں بات کرتے ھوئے کہا کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی مد میں صارفین سے ایک سال میں 100 ارب روپے وصول کئے ہیں جبکہ موجودہ حکومت کے رہنما جب اپوزیشن میں تھے تو لیوی ٹیکس کو جگا ٹیکس کہا کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ صرف ایک سال کے اندر اکیس سو ارب روپے کا قرضہ لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جہاں تک ایم کیو ایم کا تعلق ہے تو میں اسٹبلشمنٹ اور حکومت سے کہتا ھوں کہ وہ ایم کیو ایم پر پابندی کا مت سوچیں, ایم کیو ایم الطاف سے لاتعلقی کر چکی ھے, اگر ایم کیو ایم کا کوئی لیڈر خفیہ طور پر الطاف سے رابطے میں ھوگا تو آنے والے وقت میں اس کا بھی پتا چل جائے گا, اس وقت جو بھی الطاف کے ساتھ ھاتھ ملائے گا یا حمایت کرے گا تو وہ پاکستان کے دشمنوں میں شمار ھوگا۔ انہوں نے کہا کہ بدھ کی شام ایم کیو ایم کے وفد نے ان سے ملاقات کی تھی اور انہیں یقین دلایا تھا کہ اب متحدہ کے قائد سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہو۔

مزید :

اسلام آباد -