سانگلہ ہل ،مغوی 15سالہ طالبعلم کوزیادتی کے بعدقتل کر دیا گیا

سانگلہ ہل ،مغوی 15سالہ طالبعلم کوزیادتی کے بعدقتل کر دیا گیا
سانگلہ ہل ،مغوی 15سالہ طالبعلم کوزیادتی کے بعدقتل کر دیا گیا

  


ننکانہ صاحب (آن لائن)سانگلہ ہل میں چارروزقبل اغواءہونے والے 15سالہ نویں جماعت کے طالبعلم ذیشان اکرم کوزیادتی کے بعدقتل کرکے اس کی نعش چیک سولہ کے نزدیک سیم نالی میں پھینک دی گئی،جہاں پراہل علاقہ نے دیکھ کرتھانہ چکجمرہ پولیس کودی ،پولیس نے نعش کونکال کرقبضہ میں لے لیااورمحمداکرم کے بیان پرنامعلوم اغواءکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔چارروزقبل ذیشان اپنے گھرسے سکول جانے کیلئے نکلاتھاوہ گورنمنٹ ہائی سکول سانگلہ ہل میں نویں جماعت میں زیرتعلیم تھااوروہ گھرواپس نہیں آیا،چارروزتک والدین تلاش کرتے رہے آج تھانہ چکجمرہ پولیس کی طرف سے ان کے بیٹے کی نعش کوبرآمدگی کی اطلاع دی گی اس کے والدین متعلقہ تھانہ پہنچ گئے انہوںنے اپنے والدین کی نعش کوشناخت کردیا،وہ ریلوے سانگلہ ہل کارہائشی تھا۔

مزید : ننکانہ صاحب


loading...