وزیراعظم کی کرسچن کالونی میں دہشت گردی کی کارروائی کی مذمت،سکیورٹی فورسز کے بھرپور ردعمل کی تعریف

وزیراعظم کی کرسچن کالونی میں دہشت گردی کی کارروائی کی مذمت،سکیورٹی فورسز کے ...
وزیراعظم کی کرسچن کالونی میں دہشت گردی کی کارروائی کی مذمت،سکیورٹی فورسز کے بھرپور ردعمل کی تعریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نوازشریف نے خیبر ایجنسی میں واقع ایک کرسچن کالونی میں دہشت گردحملے کی مذمت جبکہ حملے کو فوری طور پر ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کی کارکردگی کو سراہاہے۔
پشاور، ورسک ڈیم سے ملحقہ کرسچن کالونی پر دہشتگردوں کا بڑا حملہ ناکام ،تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نےفورسز کو سراہتے ہوئے کہا کہحملے کو فوج پولیس اور ایف سی نے مل کر ناکام بنایا۔انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے عوام کے جان و مال کے نقصان کے بغیر بھرپور کارروائی کی۔انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کا خودکش حملے کو ناکام بنانا قابل تحسین ہے۔سکیورٹی فورسز کی صلاحیت اور استعداد کار قابل تعریف ہے۔پشاور میں خیبر ایجنسی کے علاقہ میں سکیورٹی فورسز کا حملہ ناکام بنانے پر وزیراعظم نے بھرپور اطمینان کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ آج علیٰ الصبح جدیداسلحہ سے لیس 4 دہشت گرد کرسچن کالونی میں گھس آئے اور اندھا دھند فائرنگ کر دی،جس پر پاک فوج کے جوانوں اور دیگر فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چاروں حملہ آوروں کو ہلاک کردیا۔اطلاعات ہیں کہ واقعہ میں دوافراد شہید جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -