کرسچیئن کالونی حملہ،آرمی چیف کیجانب سے بروقت اور کامیاب کارروائی پر فورسز کی تعریف،دہشتگردی کو شکست دینے کاعزم

کرسچیئن کالونی حملہ،آرمی چیف کیجانب سے بروقت اور کامیاب کارروائی پر فورسز ...
کرسچیئن کالونی حملہ،آرمی چیف کیجانب سے بروقت اور کامیاب کارروائی پر فورسز کی تعریف،دہشتگردی کو شکست دینے کاعزم

  

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پشاور کی کرسچیئین کالونی میں بروقت کارروائی کرکے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پشاور کی کرسچیئن کالونی میں فورسز کی کامیاب کارروائی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بروقت جوابی کارروائی نے ملک کو بڑے سانحہ سے بچالیا، کئی بے گناہ شہریوں کی جانیں بھی محفوظ رہیں۔

مزید پڑھیں :وزیراعظم کی کرسچن کالونی میں دہشت گردی کی کارروائی کی مذمت،سکیورٹی فورسز کے بھرپور ردعمل کی تعریف

آرمی چیف جنر ل راحیل شریف نے دہشتگردوں کو عبرتناک شکست دینے کا عزم بھی دہرایا،ان کا کہنا تھا کہ مذموم کوششوں سے امن کے دشمن افواج پاکستان اور قوم کا عزم متزلزل نہیں کرسکتے۔

مزید : قومی /اہم خبریں