چوہدری نثار کی مردان دھماکوں کی شدیدمذمت،متاثرین کے لواحقین سے اظہار افسوس
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے مردان میں ہونے والے بم دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے حملے میں شہید ہونے والوں کے اہلخانہ سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔وزیرداخلہ نے دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔وزیراعلیٰ نے دھماکے سے متاثرہ افراد کے خاندانوں سے اظہار افسوس بھی کیا۔
خیال رہے کہمردان میں ضلع کچہری کے گیٹ پر یکے بعد دیگرے دو بم دھماکے ہوئے ہیں جس میں2پولیس اہلکاروں سمیت9افراد شہید جبکہ40 زخمی ہو گئے،زخمیوں میں سے 7کی حالت نازک ہے ۔دھماکے کے بعد سکیورٹی اور امدادی اہلکاروں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ چکے ہیں۔دھماکوں کی آواز دور دور تک سنی گئی۔