آج بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک، گلگت اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے : محکمہ موسمیات

آج بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک، گلگت اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش ہو ...
آج بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک، گلگت اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے : محکمہ موسمیات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ گلگت بلتستان،کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

فورکاسٹنگ آفیسر محکہ موسمیات کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔

کوئٹہ میں کانگو وائرس کا ایک اور مریض دم توڑ گیا ، بیماری اور ہلاکت کی وجہ کیا تھی ، جان کر آپ بھی محتاظ ہو جائیں گے 

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب،خیبر پختونخوا،گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ ژوب ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کےساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش پنجاب:لاہور (سٹی97، ائیرپورٹ21)، یونیورسٹی آف پنجاب54،ٹوبہ ٹیک سنگھ39، لیہ36،چکوال 16، بھکر 12، سرگودھا 12،اوکاڑہ 07، فیصل آباد06، قصور03،جوہر آباد 02، گوجرانوالہ، ساہیوال، کامرہ01۔خیبرپختونخوا:کالام11، کوہاٹ09،بالاکوٹ، ڈی آئی خان07،پٹن 05۔فاٹا:پارہ چنار08،گلگت بلتستان:گوپس 04، سکردو03، استور، گلگت 02۔کشمیر :گڑھی دوپٹہ 04، مظفرآباد02۔بلوچستان: ڑوب 02 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی ۔

وہ پاکستانی جس نے 10ہزار روپے کودیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں کے کاروبارمیں بدل ڈالا، تمام پاکستانیوں کیلئے مثال بن گیا

گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت: تربت 42، نوکنڈی39 ڈگری جبکہ آج لاہور میں کم سے کم 20، اسلام آباد 21، کراچی 26،پشاور 25، کوئٹہ 17، گلگت اور چترال میں 15اور ہنزہ میں 11ڈگری تک رہنے کا امکان ہے ۔

مزید :

ماحولیات -