فیس بک میسنجر میں نیا فیچر متعارف کرا دیا گیا ، اب بات چیت کے ساتھ لائیو ویڈیو بھی سٹریم کی جا سکے گی

فیس بک میسنجر میں نیا فیچر متعارف کرا دیا گیا ، اب بات چیت کے ساتھ لائیو ویڈیو ...
فیس بک میسنجر میں نیا فیچر متعارف کرا دیا گیا ، اب بات چیت کے ساتھ لائیو ویڈیو بھی سٹریم کی جا سکے گی

  


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹیکنالوجی کے اس جدید دور میں فاصلے مٹ چکے ہیں اور دنیا کے کسی بھی ملک میں مقیم افراد سے بات کرنا انتہائی آسان اور سہل ہو چکا ہے۔ اس مقصد کیلئے بہت سی کمپنیوں نے ایپلی کیشنز متعارف کرا رکھی ہیں جن میں واٹس ایپ، فیس بک میسنجر اور سکائپ قابل ذکر ہیں۔ حال ہی میں گوگل نے بھی اپنی دو ایپلی کیشنز متعارف کرائی ہیں جن میں سے ایک وائس چیٹنگ اور دوسری ویڈیو چیٹنگ کیلئے ہے تاہم اب فیس بک میسنجر نے بھی ان ایپلی کیشنز کا مقابلہ کرنے کیلئے نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے جسے ”Instant Video“ کا نام دیا گیا ہے۔

وہ پاکستانی جس نے 10ہزار روپے کودیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں کے کاروبارمیں بدل ڈالا، تمام پاکستانیوں کیلئے مثال بن گیا

فیس بک میسنجر نے اپنے ابتدائی ایام میں صرف ٹیکسٹ میسج کی سہولت میسر کی جس کے بعد سٹیکرز، جیفز اور اس طرح کے دیگر نئے فیچرز کا بتدریج اضافہ کیا جاتا رہا لیکن اس فیچر کو اب تک کا سب سے بہترین فیچر قرار دیا جا رہا ہے جس کے ذریعے اب کسی بھی شخص سے بات چیت کے دوران لائیو ویڈیو سٹریم کی جا سکتی ہے۔ یہ ویڈیو یک طرفہ بھی ہو سکتی ہے یعنی بات چیت کرنے والے دو افراد میں سے اگر کوئی ویڈیو سٹریم نہیں کرنا چاہتا تو اسے مجبور نہیں کیا جائے گا۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

یہ ویڈیو بات چیت کے دوران کیمرے کے بٹن کو دبا کر سٹریم کی جا سکتی ہے تاہم اس کے ساتھ آواز نہیں جائے گی لیکن اگر یوزر چاہے تو ویڈیو کے ساتھ آواز بھی بھیج سکتا ہے۔ سٹریم ہونے والی ویڈیو کنورسیشن ونڈو کے ایک جانب ظاہر ہو گی اور سٹریم کرنے والا شخص اپنی مرضی کا مواد دوسرے شخص کو دکھا سکے گا۔ یہ فیچرفیس بک میسنجر کے تازہ ترین ورژن میں فراہم کر دیا گیا ہے اور اینڈرائڈ اور آئی فون صارفین کے لئے دستیاب ہے۔ ماہرین اس فیچر کو بہترین قرار دے رہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ فیس بک نے گوگل کی جانب سے حال ہی میں متعارف کرائی جانے والی ایپلی کیشنز کیلئے ابتدائی ایام میں ہی مقابلے کی فضاءپیدا کر دی ہے۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی


loading...