طاقت سے کشمیر پر قبضہ کیا، تینوں بھارتی افواج نے پاکستان توڑنے ، بنگلہ دیش بنانے میں اہم کردار ادا کیا: انڈین ایئر چیف

طاقت سے کشمیر پر قبضہ کیا، تینوں بھارتی افواج نے پاکستان توڑنے ، بنگلہ دیش ...
طاقت سے کشمیر پر قبضہ کیا، تینوں بھارتی افواج نے پاکستان توڑنے ، بنگلہ دیش بنانے میں اہم کردار ادا کیا: انڈین ایئر چیف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دلی( صباح نیوز) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بعد ایئرچیف مارشل اروپ راہا نے بھی پاکستان دولخت کرنے میں فوج کے کردار کا اعتراف کرلیاہے اور اب اعتراف کے بعد بنگالی شہریوں کو بھی کسی کے ہاتھوں میں کھیلنے پر سوچ بیچار کرنی چاہیے ، موصوف کے بقول کشمیر پر قبضہ بھی بھارتی فضائیہ کا منصوبہ تھا جس کے حملوں سے قبضہ کرنے میں کامیابی ملی ۔ 

دہلی میں ایرو سپیس سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی ایئرچیف مارشل اروپ راہا نے کہا  کہ 1947 میں جموں و کشمیر پر حملہ فضائیہ کا منصوبہ تھا جس نے بھارتی فوج کو مسلح کرنے کے ساتھ جنگ کے میدان تک پہنچنے میں مدد کی لیکن حکومت کی جانب سے معاملے کو فوج کے ذریعے حل کرنے کے بجائے اقوام متحدہ کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کی تو یہ مسئلہ اب تک حل نہیں ہوسکا آزاد کشمیر اب تک ہمارے گلے کی ہڈی بنا ہوا ہے۔ سازگار ماحول بنانے کے لئے فوج کا کردار کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا ہم بھارت کو محفوظ بنانے کے لئے فضائی طاقت کا استعمال کرنے کے لئے ہر لمحے تیار ہیں۔

 وہ پاکستانی جس نے 10ہزار روپے کودیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں کے کاروبارمیں بدل ڈالا، تمام پاکستانیوں کیلئے مثال بن گیا

انہوں نے نے کہا 1965 ءکی جنگ میں بھارتی حکومت نے پوری طرح فضائی طاقت کا استعمال نہیں کیا جس کی وجہ سے پاکستانی جنگی طیاروں نے مشرقی پاکستان( بنگلہ دیش)سے بھارتی ایئربیسز، انفرااسٹرکچر اور طیاروں کو نشانہ بنایا جس کے نیتجے میں ایئرفورس کو بھاری نقصان اٹھانا پڑی مگر 1971 میں پہلی بار فضائیہ کو بھرپور طریقے سے استعمال کیا گیا اور بھارت کی تینوں افواج نے مل کر بنگلہ دیش بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔