مقبوضہ کشمیر:بھارتی فورسز کی نہتے مظاہرین پر پیلٹ گن سے فائرنگ خواتین بچوں سمیت 100سے زائد زخمی

مقبوضہ کشمیر:بھارتی فورسز کی نہتے مظاہرین پر پیلٹ گن سے فائرنگ خواتین بچوں ...
مقبوضہ کشمیر:بھارتی فورسز کی نہتے مظاہرین پر پیلٹ گن سے فائرنگ خواتین بچوں سمیت 100سے زائد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سری نگر (این این آئی + صباح نیوز ) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری، پیلٹ گن کی فائرنگ سے 2کمسن بچیوں اور کئی خواتین سمیت 100سے زیادہ افراد زخمی ہوگئے ، حریت کانفرنس نے ہڑتال میں 8 ستمبر تک توسیع کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سرینگر سمیت وادی کے متعدد علاقوں میں بھارتی مظالم کیخلاف مظاہرے کئے گئے جس کے دوران مشتعل نوجوانوں کے پتھراﺅ کے جواب میں پولیس ، ٹاسک فورس اور فورسز کی ٹیئر گیس شیلنگ ، پیلٹ فائرنگ کے نتیجے میں 100سے زیادہ افراد زخمی ہوگئے۔

روزنامہ پاکستان کی تازہ ترین اور دلچسپ خبریں اپنے موبائل اور کمپیوٹر پر براہ راست حاصل کرنے کیلئے یہاں کلک کریں‎
سرینگر میں نوجوان سڑکوں پر آگئے اور بھارتی مظالم کیخلاف احتجاج کیا۔ کئی مقامات پر مشتعل نوجوانوں اور فورسز کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوا۔ ٹینگ پورہ بٹہ مالو علاقہ میں بھی مشتعل نوجوانوں اور پولیس و فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ پانڈی پورہ میں بھارتی فورسز نے مظاہرین پر اندھادھند پیلٹ فائرنگ کی جس سے سات نوجوان زخمی ہو گئے جن میں سے ایک کی بینائی ختم ہو گئی اسے سرینگر ریفر کیا گیا۔ بارہمولہ اور کپواڑہ جیلوں میں قید سرکاری ملازمین کوضمانت پر رہائی ملنے کے بعد دوبارہ حراست میں لیا گیا۔کپواڑہ میں بھارتی فورسز نے حریت رہنما سید علی گیلانی کے جعلی پوسٹر لگا دیئے اس کے باوجود کپواڑہ کے لولاب علاقے میں سوگام چلو کال پر انتظامیہ کی جانب سے رکاوٹوںکے باوجود ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔ لوگوں نے الزام لگایا کہ فورسز نے سوگام چلو کال ناکام بنانے کیلئے لولاب کے درجنوں علاقوں میں پوسٹر لگائے جس میں انہوں نے سید علی گیلانی کا حوالہ دیکر لکھا تھا کہ سوگام چلو کال کو ملتوی کیا گیا ہے۔کولگام میں مشتعل مظاہرین نے چوگام میں بھارتی راجیہ سبھا کے رکن نذیر احمد لاوے کی رہائشگاہ پر پتھراﺅ کے بعداسے نذرآتش کر دیا اور وہاں تعینات پولیس اہلکاروں سے چار رائفلیں بھی چھین لیں۔

واقعے کے بعد ضلع کے علاقوں ٹیگہ میں مہی پورہ اور دیگر میں مظاہرین اور فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں جس سے درجنوں افراد زخمی ہو گئے۔ قابض انتظامیہ نے سینئر حریت رہنما ڈاکٹر غلام محمد حبی سمیت آٹھ افراد پر کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) لاگو کردیا ہے۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین اور دیگر حریت رہنماﺅں میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے وادی کشمیر میں جاری انتفادہ کے دوران بے گناہ شہریوں کے قتل عام کے خلاف احتجاج کیلئے ہڑتال میں 8ستمبر تک بروز جمعرات تک توسیع کردی ہے۔ حریت رہنماﺅں نے اس دوران مختلف طریقوں سے احتجاجی مظاہروں ، دھرنوں اور سڑکوں پر نمازیں ادا کرنے کا سلسلہ جاری رکھنے کی اپیل بھی کی گئی ہے۔

ایم کیو ایم میں سب ملی بھگت سے ایک ساتھ جڑے ہوئے ہیں: عامر لیاقت حسین

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت رہنماﺅں نے سرینگر میں جاری ایک مشترکہ بیان میں کشمیری عوام سے اپیل کی ہے آج مختلف تحصیلوں سے آزادی مارچ نکالیں۔کل جماعتی حریت کانفرنس گ کے چیئرمین سید علی گیلانی نے عوام سے اپیل کی کہ اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرکے اخلاص اور یکسوئی کے ساتھ آگے بڑھیں۔54 دنوں کے دوران 664 کشمیریوں کی آنکھوں کو براہ راست پیلٹ گنوں سے نشانہ بنایا گیا، بھارتی فورسز کی درندگی پر مقبوضہ کشمیر کے ڈاکٹر بھی چلا اٹھے۔ اعداد و شمار کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے ہر دو گھنٹے بعد ایک کشمیری کی آنکھوں کو پیلٹ گنوں سے نشانہ بنایا۔ بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ اگست میں38بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیاجن میں 11بچے اور ایک خاتون بھی شامل ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے ریسرچ سیکشن کی طرف سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق ان میں سے ایک کشمیری کو حراست کے دوران شہید کیاگیا جبکہ 23شہری مظاہرین پر اندھادھند فائرنگ کی وجہ سے شہید ہوئے۔