خودکش بمبار ضلع کچہری کے اندر جانے میں ناکام رہا ، ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی: مشتاق غنی

خودکش بمبار ضلع کچہری کے اندر جانے میں ناکام رہا ، ہسپتالوں میں ایمرجنسی ...
خودکش بمبار ضلع کچہری کے اندر جانے میں ناکام رہا ، ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی: مشتاق غنی

  


پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک ) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا مشتاق غنی نے کہا ہے کہ خودکش بمبار ضلع کچہری کے اندر جانے میں ناکا م رہا ۔

مردان ضلع کچہری کے گیٹ پر خودکش حملے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ خودکش بمبار نے حملہ صبح دس بجے کیا ، حملے میں  جاں بحق افراد میں دو وکلاءاور 2پولیس اہلکار بھی شامل ہیں ۔پشاور اور مردان حملوں کے ماسٹر مائنڈ ایک ہی لگتے ہیں ۔

مشتا ق غنی کا مزید کہنا تھا کہ دھماکے کے بعد پشاور اور مردان کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہےجبکہ زخمیوں کو مرادن کے ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے  اور علاقے کا سرچ آپریشن جاری ہے ۔

مزید : پشاور


loading...