صحیح سمت میں جا رہے ہیں، شکریہ راحیل شریف: مریم نواز کا ٹویٹر پیغام

صحیح سمت میں جا رہے ہیں، شکریہ راحیل شریف: مریم نواز کا ٹویٹر پیغام
صحیح سمت میں جا رہے ہیں، شکریہ راحیل شریف: مریم نواز کا ٹویٹر پیغام

  


ملتان(ویب ڈیسک) وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ’’شکریہ راحیل شریف, دنیا بھی یہی کہہ رہی ہے‘‘۔ مریم نواز نے آرمی چیف کے بیان ’’صحیح سمت میں جا رہے ہیں‘‘ پر شکریہ ادا کیا۔

یادرہے کہ دوروزہ سی پیک سیمینار کے اختتامی سیشن سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا تھاکہ دشمنوں کی چال کو سمجھ چکے ہیں، دنیا کچھ بھی سمجھے یہ ہماری بقاء کی جنگ ہے اور اس کو اسی طرح لڑیں گے ، ہمیں آگے دیکھنا ہے اور ترقی کا سفر طے کرنا ہے ۔ آرمی چیف نے یہ بھی یقین دہانی کرائی تھی دہشتگردی کے خاتمے اور ملک کی سلامتی کیلئے آخری حدتک جائیں گے ، نریندرا مودی ہو، را ہو یا کوئی اور دشمن ، ہم چالیں سمجھ چکے ہیں۔ 

مزید : ملتان


loading...