دنیا کا معمر ترین طوطا شکاگو میں چل بسا

دنیا کا معمر ترین طوطا شکاگو میں چل بسا
دنیا کا معمر ترین طوطا شکاگو میں چل بسا

  


شکاگو(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی شہر شکاگو کے چڑیا گھر میں موجود دنیا کامعمر ترین ترین طوطا83سال کی عمر میں دنیا سے چل بسا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق1933میں آسڑیلیا کےتارونگاچڑیا گھر میں پیدا ہونے والا یہ گلابی اور سفید رنگ کا یہ طوطا 1934امریکی چڑیا گھر انتظامیہ کے حوالے کیا گیا تھا اور گزشتہ کئی دہائیوں سے چڑیا گھر میں موجود تھا۔

آپ رات گئے کھانا کھاتے ہیں؟اب ایسا نہ کیجیے گا کیونکہ۔۔۔

Cookieنامی اس طوطے کی طبیعت کچھ روزسے ناساز تھی جس کے باعث اس نے اچانک کھانا پینا بھی چھوڑدیاتھا تاہم گزشتہ روز سوتے میں ہی ککی کی موت واقع ہو گئی۔ککی دنیا کا معمر ترین طوطا تھا جبکہ ماہرین کے مطابق عام طور پر اس نسل کے طوطے40سال سے100سال تک عمر پاتے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی


loading...