چینی سفیر کا بلوچستان میں 600 ملین کے تعلیمی وظائف کا اعلان

چینی سفیر کا بلوچستان میں 600 ملین کے تعلیمی وظائف کا اعلان
چینی سفیر کا بلوچستان میں 600 ملین کے تعلیمی وظائف کا اعلان

  

گوادر (ویب ڈیسک) پاکستان میں چین کے سفیر سن وی ڈونگ نے گوادر میں سکول اور بلوچستان کے بچوں کیلئے 600ملین روپے کے تعلیمی وظائف کا اعلان کیا۔ گوادر میں خطاب کے دوران چینی سفیر نے کہا اس تربیتی سکول میں 200 بچے تعلیم حاصل کرسکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ گوادر بندرگاہ چین پاک دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے اس کیلئے دونوں ملکوں نے سخت محنت کی، ہم اس کیلئے پاکستان اور عوام کے انتہائی مشکور ہیں۔ گوادر بندرگاہ اقتصادی راہداری کا اہم منصوبہ ہے، ہم پرامید ہیں کہ گوادر کا مستقبل روشن ہوگا۔ پاکستان اور چین گوادر فری زون کیلئے مل کر کام کریں گے، گوادر کو محفوظ بنانے کیلئے اقدامات بھی منصوبے کا حصہ ہیں۔

شمالی کوریا سے ایک اور خوفناک خبر آگئی، سرکاری افسر کو توپ سے اُڑانے کے بعد ایک اور اعلیٰ ترین سرکاری عہدیدار کو گولیوں سے بھون ڈالا گیا، اس نے ملک کے سربراہ کے سامنے کیا غلطی کی تھی؟ جان کر آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

چینی سفیرنے کہا میں کئی بار گوادر آیا ہوں لیکن لیکن وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ گوادر آنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔ چینی سفیر نے کہا گوادر بندرگاہ دونوں ملکوں کیلئے اہمیت کی حامل ہے، یہ علاقائی ملکوں کے درمیان روابط کا بہترین ذریعہ ہوگا۔ انہوں نے کہا آئندہ ہفتے بلوچستان سے 20 عمائدین کا وفد چین کا دورہ کرے گا۔

مزید : گوادر