پاکستان جتنے مرضی خط لکھے کشمیر کی زمینی صورتحال بدل نہیں سکتی: بھارت

پاکستان جتنے مرضی خط لکھے کشمیر کی زمینی صورتحال بدل نہیں سکتی: بھارت
پاکستان جتنے مرضی خط لکھے کشمیر کی زمینی صورتحال بدل نہیں سکتی: بھارت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر پر اقوام متحدہ کو جتنے مرضی خط لکھ لے مقبوضہ کشمیر کی زمینی صورتحال نہیں بدل سکتی۔ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سواروپ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر ہمارا اٹوٹ انگ ہے۔ اسی طرح پاکستانی کشمیر بھی ہمارا حصہ ہے، اقتصادی راہداری کے کشمیر سے گزرنے پر تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان سے متعلق صرف بھارتی بیانات کو مداخلت قرار نہیں دیا جاسکتا۔