ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی ساجد احمد نے قومی اسمبلی میں ”پاکستان زندہ باد“ کا نعرہ لگا دیا

ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی ساجد احمد نے قومی اسمبلی میں ”پاکستان ...
ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی ساجد احمد نے قومی اسمبلی میں ”پاکستان زندہ باد“ کا نعرہ لگا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ کے بانی الطاف حسین کی پاکستان مخالف تقریر کے بعد ایم کیو ایم پاکستان کے ارکان نے قومی اسمبلی میں بھی زندہ باد کے نعرے لگا دیے ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی ساجد احمد نے قومی اسمبلی میں بولنے کی اجازت ملتے ہی ”پاکستان زندہ باد“ کا نعرہ لگا دیا ۔

ایم کیو ایم کے رکن کی جانب سے پاکستان زندہ باد کا نعرہ سننے پر سپیکر سردار ایاز صادق نے ریمارکس دیے کہ ’’کیا کہا سمجھ نہیں آئی ، لگتا ہے تبدیلی آگئی ہے ‘‘۔ جس پر ساجد احمد کا کہنا تھا کہ ہم پہلے سے ہی پاکستانی ہیں۔

کوئٹہ میں کانگو وائرس کا ایک اور مریض دم توڑ گیا ، 10 رو ز پہلے اس نے ایسا کیا کیا تھا کہ بیمار ہونے پر ہسپتال لایا گیا ۔ جان کر آپ بھی احتیاط کرنے پر مجبور ہو جائیں گے

ساجد احمدکے نعرے کے بعد ارکان اسمبلی نے ڈائس بجا کر انہیں خوب داد بھی دی اور انکے اس اقدام کو سراہا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سپیکر ایاز صادق نے جونہی ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی ساجد احمد کو اپنا موقف پیش کرنے کی اجاز ت دی تو انہوں نے اپنی تقریر کا آغاز ”پاکستان زندہ باد“ کے نعرے سے کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے پاکستان زندہ باد تھا ، ہے اور رہے گا ۔

مزید :

قومی -