سعودی عرب میں چاند نظر نہ آیا، عید الاضحی 12ستمبر کو ہوگی،کئی عرب ممالک میں 9تک چھٹیوں کا اعلان

سعودی عرب میں چاند نظر نہ آیا، عید الاضحی 12ستمبر کو ہوگی،کئی عرب ممالک میں ...
سعودی عرب میں چاند نظر نہ آیا، عید الاضحی 12ستمبر کو ہوگی،کئی عرب ممالک میں 9تک چھٹیوں کا اعلان

  


اسلام آباد، جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک)یکم ستمبر کو سعودی عرب میں ذوالحج کاچاند نظر نہیں آیا ،اب وہاں عیدالاضحی 12ستمبر بروز پیر کو ہوگی۔

الجزیرہ کے مطابق سعودی حکام کا کہنا ہے کہ جمعرات کو چاند نظرنہ آنے کے باعث یکم ذوالحج تین ستمبر بروز ہفتہ کو ہوگی جبکہ عیدالاضحی 12ستمبر بمطابق 10ذوالحج کو ہو گی۔حضرت ابراہیمؑ اور ان کے فرزند حضرت اسماعیلؑ کی عظیم قربانی کی یاد میں منایاجانے والا عیدالاضحی کا یہ دن مسلمانوں کامقدس ترین تہوار ہے جس دوران پاکستان سمیت مسلم اکثریتی ممالک میں چھٹیوں کا اعلان کیا جاتا ہے۔

سعودی عرب میں کتنے پاکستانی اور کتنے بھارتی ورکر ہیں؟ بالآخر سعودی حکومت نے اعدادوشمار جاری کردئیے، تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں

الجزیرہ کے مطابق اگرچہ یہ تہوارچارروز پر مشتمل ہے تاہم مختلف ممالک میں اس تہوار پر مختلف تعداد میں چھٹیاں دی جاتی ہیں۔اس حوالے سے کئی ممالک میں چھٹیوں کا اعلان کیا جاچکا ہے۔ترک وزیراعظم نے 10ستمبر سے 19ستمبر تک 9چھٹیوں کا اعلان کیا ہے۔علاوہ ازیں متحدہ عرب امارات،کویت اور بنگلہ دیش میں بھی9روزہ تعطیلات کا اعلان کیا گیا۔ مذکورہ تمام افراد ایک ہی روز عید منائیں گے۔

دوسری جانب پاکستان میں ذوالحج کا چانددیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔اکثر اوقات پاکستان میں سعودی عرب سے ایک روز بعدچاند نظر آتا رہا ہے۔

مزید : عرب دنیا


loading...