اداکارہ میرا کی کیپٹن نوید کی فیملی کے ساتھ دبئی سے تصاویر سامنے آگئیں ، سیروتفریح کیساتھ شاپنگ

اداکارہ میرا کی کیپٹن نوید کی فیملی کے ساتھ دبئی سے تصاویر سامنے آگئیں ، ...
اداکارہ میرا کی کیپٹن نوید کی فیملی کے ساتھ دبئی سے تصاویر سامنے آگئیں ، سیروتفریح کیساتھ شاپنگ

  


لاہور (ویب ڈیسک) فلمسٹار میرا  کیپٹن نوید کی فیملی کے ہمراہ دبئی پہنچ گئیں جہاں  سیر و تفریح کے ساتھ شاپنگ میں بھی مصروف رہیں،  ’کیپٹن‘ کی فیملی کیساتھ میرا کی تصویر بھی سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ میرا جو گزشتہ کچھ عرصہ سے امریکہ کے دورے پر تھیں اور بتایا جارہا تھا کہ وہ اپنے پروگراموں میں شرکت کیلئے وہاں گئی ہیں لیکن ان کے ساتھ ساتھ کیپٹن نوید کی فیملی کے ساتھ خوشگوار ملاقاتیں ہوئیں بلکہ وہ اپنے سسرالیوں، جن میں ان کے سسر اور دیگر فیملی ممبران شامل ہی ں دبئی پہنچ چکی ہیں۔

ہالی ووڈ میں بڑھتی مصروفیات:بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑاپانچ سال کیلئے امریکہ شفٹ

روزنامہ ایکسپریس کے مطابق دبئی میں قیام کے دوران جہاں میرا نے اپنے سسرالیوں کے ہمراہ سیر و تفریح کی، وہیں شاپنگ کے علاوہ قریبی دوست احباب سے ملاقاتوں کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ معلوم ہوا ہے کہ اداکارہ میرا عید الاضحی سے پہلے پاکستان پہنچ جائیں گی لیکن ان کے ہمراہ ان کے سسرالی بھی لاہور پہنچیں گے اس کے بارے میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔

یادرہے کہ کچھ عرصہ قبل اداکارہ میرا اور کیپٹن نوید کی قابل اعتراض ویڈیو بھی سامنے آئی تھی جس کے بعد دونوں میں اختلافات کی خبریں سامنے آئیں اور عدالت میں نکاح پر نکاح کا کیس بھی چلا لیکن ایک مرتبہ پھر میرا اور کیپٹن نوید کی فیملی میں قربتیں بڑھنے لگی ہیں ۔ 

اگر آپ بھی ابوظہبی یا امریکہ جانا چاہتے ہیں تو اس شاندار سہولت سے فائدہ اٹھائیں اور ابھی اپنا ٹکٹ بک کرائیں ، تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں۔

مزید : تفریح


loading...