مردان خودکش حملہ : پشاور ہائی کورٹ بار نے کل ہڑتال کا اعلان کر دیا

مردان خودکش حملہ : پشاور ہائی کورٹ بار نے کل ہڑتال کا اعلان کر دیا
مردان خودکش حملہ : پشاور ہائی کورٹ بار نے کل ہڑتال کا اعلان کر دیا

  


مردان (مانیٹرنگ ڈیسک ) مردان ضلع کچہری کے گیٹ پر خود کش حملے کے بعد پشاور ہائی کورٹ بار نے کل ہڑتال کا اعلان کر دیا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور ہائی کورٹ بار نے آج مردان ضلع کچہری کے باہر ہونے والے خودکش حملے ، وکلاءاور شہریوں کی شہادت کے خلاف کل صوبے میں ایک روزہ ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے ۔پشاور ہائی کورٹ با ر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کل وکلاءعدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ کریں گے اور عدالتوں میں پیش نہیں ہونگے ۔

وہ پاکستانی جس نے 10ہزار روپے کودیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں کے کاروبارمیں بدل ڈالا، تمام پاکستانیوں کیلئے مثال بن گیا

مرادن ضلع کچہری کے گیٹ پر خود کش حملے کے نتیجے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 11 افراد شہید اور چالیس سے زائد زخمی ہیں جن میں سے چھ کی حالت تشویشناک ہے ۔ خودکش حملے میں 2وکلاءاور دو پولیس اہلکار بھی شہید ہوئے ہیں ۔

مزید : مردان


loading...