سانحہ آرمی پبلک سکول کے متاثرین کا اسلام آباد میں احتجاج

سانحہ آرمی پبلک سکول کے متاثرین کا اسلام آباد میں احتجاج
سانحہ آرمی پبلک سکول کے متاثرین کا اسلام آباد میں احتجاج

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور کے آرمی پبلک سکول پر حملے کے متاثرین نے اسلام آباد میں احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے۔ایک سو پچاس سے زائد مظاہرین جن میں بچے بھی شامل تھے ۔ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ حکومت ملکی تاریخ کے اس المناک ترین واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کا حکم دے۔انتظامیہ نے احتجاج ختم کرانے کی کوشش کی جس پر مظاہرین نے ریڈ زون جانے کی دھمکی دےد ی،ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں شنوائی نہ ہونے پر وہ اسلام آباد آی¿ے ہیں۔ وزیر مملکت طارق فضل چودھری نے ان سے ملاقات کرکے مطالبات پورے کرنے کی یقین دہانی کرائی جس پر مظاہرین منتشر ہوگئے۔

مزید : قومی


loading...