حکومت نے پی آئی اے ملازمین کو ہڑتال سے روکنے کیلئے لازمی سروس ایکٹ نافذ کر دیا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )حکومت نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز( پی آئی اے) ملازمین کو ہڑتال سے روکنے کیلئے لازمی سروس ایکٹ نافذ کردیا ۔
نیو نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نےقومی ایئر لائن کےملازمین کو ہڑتال سے روکنے کیلئے لازمی سروس ایکٹ نافذ کر دیا ہے ۔ لازمی سروس ایکٹ 6ماہ کیلئے نافذ رہے گا ۔
یاد رہے کہ چند ماہ قبل پی آئی اے ملازمین ادارے کی نجکاری پر کئی روز سراپا احتجاج رہے جس دوران ملازمین کی جانب سے ہڑتال کی گئی ، ہڑتال کے باعث ملک کے بیشتر شہروں میں پی آئی اے کے آپریشنز معطل رہے جس سے ادارے کو اربوں کا نقصان ہوا تھا ۔
تاہم اب حکومت نے ہڑتالی ملازمین سے نمٹنے کیلئے لازمی سروس ایکٹ نافذ کر دیا ہے جس کے بعد اب ملازمین ادارے کی پالیسیوں پر حکومت اور انتظامیہ کیخلاف ہڑتال نہیں کر سکیں گے ۔