پاکستان ،اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کی افواج نے مل کر ایسا کام کردیا کہ کسی کو توقع نہیں تھی، ہر ملک حیران رہ گیا

پاکستان ،اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کی افواج نے مل کر ایسا کام کردیا کہ کسی ...
پاکستان ،اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کی افواج نے مل کر ایسا کام کردیا کہ کسی کو توقع نہیں تھی، ہر ملک حیران رہ گیا

  


ابوظہبی(مانیٹرنگ ڈیسک)یو اے ای میں پاکستان، اسرائیل اور متحدہ عرب امارات نے کئی ہفتے کی مشترکہ جنگی مشقیں کی ہیں۔اسرائیل اگرچہ سفارتی تعلقات نہیں رکھتا تاہم اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ مل کر کام کرنا ضروری ہے۔اگرچہ ایک دوسرے کو تسلیم نہیں کرتے پھر بھی مشترکہ مشقیں تربیتی لحاظ سے انتہائی اہم ہیں۔اسرائیلی فوج کے کرنل امیت کا کہنا ہے کہ ”ہم ہر اس ملک کے ساتھ تربیت حاصل کرتے ہیں جو بھی مشقوں میں شریک ہوجاتا ہے کیونکہ ایک گروپ کے ساتھ رہ کر آپ کو اپنی صلاحیتوں کا پتہ چلتا ہے،اگرآپ اپنا ہدف حاصل نہیں کرپاتے تو ہر کوئی اس صورتحال کو دیکھ لیتا ہے“متحدہ عرب امارات میں ہونیوالی مشقوں کو ”ریڈ فلیگ“ کا نام دیا گیا تھا جن میں امریکی فورسز نے دشمن کا کردار نبھا یا جبکہ پچاس سے زائد جنگی طیارے اور ہیلی کاپٹر بھی مشقوں میں شریک رہے۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان،اسرائیل اور ایران نے مل کر تاریخی منصوبے پر کام شروع کردیا، ایسی خبر آگئی کہ پوری دنیا حیران، پریشان رہ گئی

امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے اسرائیلی فضائیہ کے ترجمان کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ ان کے فائٹر پائلٹ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے پائلٹس کے ساتھ ملکر تربیت حاصل کی۔گزشتہ برس ہونے والی”ریڈ فلیگ“ جنگی مشقوں میں اسرائیلی طیاروں نے اردن کے جنگی طیاروں کو ری فیول کیا تھا۔اسرائیلی دستے اور طیارے مشقیں مکمل ہونے کے بعد بدھ کو متحدہ عرب امارات سے واپس چلے گئے۔

اگرآپ بھی متحدہ عرب امارات یا امریکہ جاناچاہتے ہیں تویہ خبرآپ کے لیے ہے ، تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں۔

مزید : بین الاقوامی


loading...