سونامی کے پیش نظر 20سے زائد ممالک کی مشقیں، پاکستان بھی شامل ہوگا

سونامی کے پیش نظر 20سے زائد ممالک کی مشقیں، پاکستان بھی شامل ہوگا
سونامی کے پیش نظر 20سے زائد ممالک کی مشقیں، پاکستان بھی شامل ہوگا

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان، بحر ہند میںرواں ماہ کی 7 اور 8 تاریخ کو سونامی کے تناظرمیں ہونیوالی مشق میں حصہ لے گا جس میں بیس سے زیادہ ممالک شامل ہوں گے۔ریڈیو پاکستان کے مطابق اس مشق کا مقصد مشق میں حصہ لینے والے ہر ملک میں سونامی کی صورت میں تیاری کے عمل کا جائزہ لینا اور ردعمل کی صلاحیتوں اورخطے کے رکن ملکوں میں تعاون بڑھاناہے۔پاکستان 8ستمبر کو مران کی گھاٹی میں مشق کرے گا۔

مزید : اسلام آباد