مانسہرہ اور گردونواح میں زلزلہ ، لوگوں میں خوف

مانسہرہ اور گردونواح میں زلزلہ ، لوگوں میں خوف
مانسہرہ اور گردونواح میں زلزلہ ، لوگوں میں خوف

  

مانسہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) مانسہرہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مانسہرہ اور دیگر نواحی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ، زلزلے سے کئی علاقوں میں عمارتیں لرز اٹھی اور لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل کر کھلے آسمان تلے جمع ہو گئے ۔

زلزلہ پیما مرکز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ تاحال زلزلے کی شدت اور مرکز کا پتہ نہیں چل سکا جبکہ زلزلے کی گہرائی کے بارے میں بھی اطلاعات اکٹھی کی جارہی ہیں تاہم زلزلے کے باعث کسی قسم کے جانی اور مالی نقصان کی اطلاع تاحال موصول نہیں ہوئی۔

مزید : ماحولیات /اہم خبریں