”دیپکا،سوناکشی،جیکولین اور رانی مکھر جی شادی شدہ،راشن کارڈ پرسستی چیزیں بھی لیتی رہیں“تحقیقات شروع

”دیپکا،سوناکشی،جیکولین اور رانی مکھر جی شادی شدہ،راشن کارڈ پرسستی چیزیں ...
”دیپکا،سوناکشی،جیکولین اور رانی مکھر جی شادی شدہ،راشن کارڈ پرسستی چیزیں بھی لیتی رہیں“تحقیقات شروع

  


مبمبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) لاکھوں دلوں پر راج کرنے والی دیپکا پڈوکون،سوناکشی سنہا، جیکو لین فرنینڈس اور رانی مکھر جی نہ صرف شادی شادہ ہیں بلکہ اتر پردیش کے ایک گاؤ ں کے سٹور سے راشن کارڈ پر سستی اجناس بھی حاصل کررہی ہیں، حقیقت میں ایسا ہی ہے یا پھر بدعنوانی کے سمندرمیں غوطے لگاتے بھارتی معاشرے میں معروف حسیناؤ ں کے نام پر ایک اور فراڈ ؟ تو کچھ دنوں بعد ہی واضح ہوگا البتہ بھارتی میڈیا میں معاملہ آنے کے حکام نے تحقیقات ضرور شروع کردی ہیں۔

مزید پڑھیں :اداکارہ میرا کی کیپٹن نوید کی فیملی کے ساتھ دبئی سے تصاویر سامنے آگئیں ، سیروتفریح کیساتھ شاپنگ

نجی ٹی وی(جیو نیوز) کی رپورٹ میں بھارتی میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ اتر پردیش کی تحصیل قیام گنج کے گاؤں شہاب گنج کی فیئر پرائس شاپ کے ریکارڈ میں  جیکولین کے’شوہر‘ سدھو لال،دیپکا کے شریک حیات راکیش چاند ، رانی مکھرجی کے خاوند رام سوروپ اور سوناکشی کے جیون ساتھی رمیش چند درج ہیں۔ یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب دیہاتیوں نے ڈسٹر ی بیوٹر کے خلاف ایک شکایت درج کرائی جس پرتحقیقات کا حکم دیا گیا ۔فہرست کے مطابق دیپکا کو 'جنرل زمرے میں رکھا گیا ہے جبکہ دیگر کو او بی سی درجے  میں رکھا گیا۔ضلعی مجسٹریٹ نے مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے اورسب ڈویڑنل مجسٹریٹ کی ہدایت کی ہے کہ مجرم کی نشاندہی کر کے ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔ کروڑوں میں کھیلنے والی بالی وڈ حسیناؤ ں کے نام پر فراڈ کیسے ہوا؟ اب سب کچھ سامنے آجائے گا۔

مزید : تفریح


loading...