صوبے بھر سے 60 طلبہ و طالبات کو چینی زبان سیکھنے کیلئے چین بھیجنے کیلئے منتخب کیا ہے: وزیر تعلیم سندھ

صوبے بھر سے 60 طلبہ و طالبات کو چینی زبان سیکھنے کیلئے چین بھیجنے کیلئے منتخب ...
صوبے بھر سے 60 طلبہ و طالبات کو چینی زبان سیکھنے کیلئے چین بھیجنے کیلئے منتخب کیا ہے: وزیر تعلیم سندھ

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر تعلیم سندھ جام مہتاب ڈہر نے کہا ہے کہ صوبے بھر سے 61 طلبہ و طالبات کو چینی زبان سیکھنے کیلئے چین بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جام مہتاب ڈہر نے کہا کہ پورے سندھ سے میرٹ پر 8 طالبات اور 63 طلبہ کا انتخاب کیا گیا ہے جنہیں چینی زبان سیکھنے کیلئے چین بھیجا جائے گا۔

وہ پاکستانی جس نے 10ہزار روپے کودیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں کے کاروبارمیں بدل ڈالا، تمام پاکستانیوں کیلئے مثال بن گیا

یہ طلبہ واپس آ کر پاکستان میں چینی زبان کی ترویج کریں گے اور ان کی محنت سے پاکستانیوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پروگرام پانچ سال کا ہے اور طلبہ کی تعداد کم ہے اس لئے چینی حکومت سے طلبہ کی تعداد میں اضافے کی درخواست کی ہے۔

مزید : کراچی