سعودی عرب میں پھنسے 4100پاکستانی خاندانوں کو 21کروڑ کی امداد دی جا چکی : ڈائریکٹر جنرل بیت المال

سعودی عرب میں پھنسے 4100پاکستانی خاندانوں کو 21کروڑ کی امداد دی جا چکی : ...
سعودی عرب میں پھنسے 4100پاکستانی خاندانوں کو 21کروڑ کی امداد دی جا چکی : ڈائریکٹر جنرل بیت المال

  


ساہیوال(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان بیت المال نے سعودی عرب میں پھنسے پاکستانی ملازمین کو چیک فراہم کرنے کی تصدیق کردی ۔پاکستان بیت المال کے ڈائریکٹر جنرل بیرسٹر عابد وحید شیخ نے کہا ہے کہ پاکستانی ورکرز کے 4100 خاندانوں کو 25 روز کے دوران 21 کروڑ کی مالی امداد فراہم کی جا چکی ہے۔

نجی ٹی وی چینل ڈان نیوز کے مطابق عابد وحید شیخ نے بتایا کہ ہر خاندان کو 50 ہزار روپے مالیت کا چیک دیا گیا ہے جبکہ پاکستان بیت المال کو سعودی سفارت خانے کی جانب سے وہاں موجود کارکن کی تفصیلی فہرست موصول ہوئی جس سے ان کے خاندانوں کو ادائیگی کے لیے رابطے ممکن بنائے گئے۔ان کا کہنا تھا کہ 400 خاندانوں کے ٹھکانوں کا اب تک پتہ نہیں لگایا جاسکا ہے اور ان تک پہنچنے کی کوششیں جاری ہیں۔

کوئٹہ میں کانگو وائرس کا ایک اور مریض دم توڑ گیا ، کس وجہ سے بیمار ہونے پر ہسپتال لایا گیا ، جان کر آپ بھی احتیاط کرنے پر مجبور ہو جائیں گے

رپورٹس کے مطابق تقریباً 9 ہزار پاکستانی ورکرز کو سعودی عرب کی 3 کمپنیوں کی جانب سے تنخواہیں اور دیگر مراعات نہیں دی گئیں، جن میں امام الخبر اور سعودی اوجہ لمیٹڈ کے 8 ہزار جبکہ سعد ٹریڈنگ اینڈ کانٹریکٹنگ کمپنی کے 520 مزدور شامل ہیں، یہ ملازمین مشرقی علاقوں میں مختلف کیمپوں میں رہ رہے ہیں۔

اگست کے پہلے ہفتے کے دوران، سعودی عرب میں موجود پاکستانی سفارت خانے نے وہاں موجود ورکرز کے لیے ناقص انتظامات کی شکایت پر انہیں اشیاءضروریہ فراہم کی تھیںجبکہ وزیر اعظم نے پاکستان بیت المال کو ہر پاکستانی ورکر کے قریبی رشتہ دار کو مالی مدد فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی ساجد احمد نے قومی اسمبلی میں ”پاکستان زندہ باد“ کا نعرہ لگا دیا

ڈسٹرکٹ افسر احمد رضا شاہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں موجود افراد کے خاندانوں کو چیک فراہم کر دیے ہیں جن میں سے تقریباً 200 گھرانوں کا تعلق ساہیوال سے ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 64 چیک اوکاڑہ میں مختلف خاندانوں میں تقسیم کیے گئے، دیگر 36 خاندانوں کا تعلق پاکپتن جبکہ 100 کا ساہیوال سے تھا۔

نجمہ بی بی نامی ایک خاتون نے ڈسٹرکٹ بیت المال کے دفتر کی جانب سے 50 ہزار روپے کا چیک موصول ہونے کی تصدیق کی، اسی طرح محمد سلیم، محمد عثمان، محمد عارف، خدیجہ بی بی، محمد شریف اور محمد رمضان بھی بیت المال کی جانب سے رقوم ملنے کی تصدیق کرنے والوں میں شامل ہیں۔

مزید : ساہیوال


loading...