ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ، بغاوت کا الزام، گرفتار مزید 10 ملزموں کی مقامی عدالت میں شناخت پریڈ
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) 22 اگست کو ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ اوربغاوت کے الزام میں گرفتار مزید 10 ملزموں کو شناخت پریڈ کیلئے مقامی عدالت پہنچا دیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ملزموں کے خلاف تھانہ آرٹلری میدان میں مقدمات درج ہیں اور اب تک گرفتار ملزموں کی تعداد 54 ہو چکی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس سے قبل 26 ملزموں کی شناخت پریڈ بھی ہو چکی ہے۔