بم دھماکے،آرمی چیف جنرل راحیل شریف مردان پہنچ گئے

بم دھماکے،آرمی چیف جنرل راحیل شریف مردان پہنچ گئے
بم دھماکے،آرمی چیف جنرل راحیل شریف مردان پہنچ گئے

  

مردان (مانیٹرنگ ڈیسک)مردان میں ضلع کچہری پر ہونے والے بم حملوں کے بعدآرمی چیف جنرل راحیل شریف مردان پہنچ گئے۔جنرل راحیل شریف نے مردان میڈیکل کمپلیکس میں زخمیوں کی عیادت کی اور وکلاء رہنماؤں سے ملاقات کی۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک،چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ اور کور کمانڈرعبیدالرحمن بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر آرمی چیف نے زخمیوں کی عیادت کی اوروہاں موجود وکلاسے بھی بات چیت کی۔

مردان میں ضلع کچہری کے گیٹ پر بم دھماکے کی تفصیلی خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں

خیال رہے کہ خیا ل رہے کہ آج کے پی کے میں دہشتگردی کے دو بڑے واقعات پیش آئے ہیں۔پہلے واقعہ میں دہشت گردوں نے خیبر ایجنسی میں ورسک ڈیم سے ملحق کرسچن کالونی پر حملہ کیا جس میں لیویز اہلکار سمیت 2افراد شہید ہوئے،جبکہ سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں تمام 4حملہ آور مارے گئے۔

اتحاد ائیر لائنز نے ابوطبی اور امریکہ کے لئے حیرت انگیز ڈسکاؤنٹ متعارف کروادئیے

دوسرا واقعہ مردان میں پیش آیا جہاں ضلع کچہری کے گیٹ پر یکے بعد دیگرے دوبم دھماکوں میںپولیس اہلکاروں اور وکلا سمیت 12افراد شہید جبکہ 60 کے قریب زخمی ہو گئے ہیں۔

مزید : مردان /اہم خبریں