کے پی کے میں استحکام کیلئے افغانستان کا استحکام ضروری ہے : آئی جی خیبر پختونخوا

کے پی کے میں استحکام کیلئے افغانستان کا استحکام ضروری ہے : آئی جی خیبر ...
کے پی کے میں استحکام کیلئے افغانستان کا استحکام ضروری ہے : آئی جی خیبر پختونخوا

  


پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک ) آئی جی خیبر پختونخوا ناصر درانی نے کہا ہے کہ تمام وسائل دہشت گردی کے خلاف لگا رہے ہیں ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاورا ور مردان میں دہشت گردی کی کارروائیوں پر رد عمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں استحکام کیلئے افغانستان کا استحکام ضروری ہے، سرحد کے دوسری طرف کے حالات کا براہ راست اثر یہاں پڑتا ہے۔

وہ پاکستانی جس نے 10ہزار روپے کودیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں کے کاروبارمیں بدل ڈالا، تمام پاکستانیوں کیلئے مثال بن گیا

ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گرد اب پسپائی اور پے در پے شکست کے بعد خیبر پختونخوا کا رخ کر رہے ہیں مگر یہاں بھی انہیں چھپنے کا موقع نہیں ملے گا ۔ عوام دہشت گردی کے خلاف لڑتے رہیں گے اور بہت جلد پاکستان سے دہشت گردی کی لعنت کا خاتمہ کر دیا جائے گا۔

ناصر درانی نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے حکومت ، پاک فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے پوری قوت کسیاتھ کام کر رہے ہیں جس کے ثمرات بھی قوم کو مل رہے ہیں اور بہت جلد ملک سے اس ناسور کا خاتمہ ہو جائے گا ۔

مزید : پشاور


loading...