داسو ڈیم کی تعمیر، سپریم کورٹ کا حکومت کو چائنا کنسٹرکشن کی نااہلی کا معاملہ ورلڈ بینک سے اٹھانے کا حکم
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پریم کورٹ نے داسو ڈیم کی تعمیر میں چائنا کنسٹرکشن کمپنی کی نااہلی کا معاملہ ورلڈ بینک سے اٹھانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت عید کے بعد تک ملتوی کر دی ہے۔
وہ پاکستانی جس نے 10ہزار روپے کودیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں کے کاروبارمیں بدل ڈالا، تمام پاکستانیوں کیلئے مثال بن گیا
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق جسٹس دوست محمد کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے داسو ڈیم کے تعمیراتی ٹھیکے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ داسو ڈیم تو اربوں ڈالر کا منصوبہ ہے اور حکومت کے پاس چھوٹا ڈیم بنانے کیلئے پیسے نہیں ہیں۔ جسٹس دوست محمد نے ریمارکس دئیے کہ داسو ڈیم 10 سال پہلے بن جانا چاہیے تھا لیکن اس کی تعمیر میں تاخیرکی وجہ حکومتوں کی کوتاہیاں ہیں جبکہ نقصان کا پیسا عوام کے ٹیکس کے پیسے سے ادا ہو گا۔
روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
عدالت نے کہا کہ کوئی ایسا کوئی حکم نہیں دینا چاہتے جس سے ملک کا نقصان ہو، حکومت چائنا کنسٹرکشن کمپنی کی نااہلی کا معاملہ ورلڈ بینک سے اٹھائے۔ سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت عید کے بعد تک ملتوی کر دی۔