اقتصادی راہداری صرف تزویراتی معاہدہ نہیں، پاک چین دوستی کی کامیاب دوستی کی عکاس ہے: وزیراعظم

اقتصادی راہداری صرف تزویراتی معاہدہ نہیں، پاک چین دوستی کی کامیاب دوستی کی ...
اقتصادی راہداری صرف تزویراتی معاہدہ نہیں، پاک چین دوستی کی کامیاب دوستی کی عکاس ہے: وزیراعظم

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری صرف تزویراتی معاہدہ نہیں، پاکستان اور چین کی کامیاب دوستی کی عکاس ہے۔ اقتصادی ترقی سے پاکستان چین سے مل کرخطے میں امن و استحکام لا سکتے ہیں۔

وہ پاکستانی جس نے 10ہزار روپے کودیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں کے کاروبارمیں بدل ڈالا، تمام پاکستانیوں کیلئے مثال بن گیا

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق چینی گروپ ایس ای سی پی کے چیئرمین نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی جس دوران مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ اقتصادی راہداری غربت، بیروزگاری اورپسماندگی کے خاتمے کا منصوبہ ہے اور اس سے خطے میں امن و خوشحالی آئے گی۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی اقتصادی اورمالیاتی پالیسیاں قابل تعریف ہیں جبکہ سی پیک صرف پاکستان کیلئے گیم چینجرنہیں بلکہ خطے کی تقدیر بھی بدل کر رکھ دے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان تزویراتی تعلقات ہیں۔

مزید : قومی /اہم خبریں