فاروق ستار کو حراست میں لیکر شہرت پانے والے رینجرز کے ”رانا ٹھاکر “کی سٹی کورٹ آمد ، لوگوں کا والہانہ استقبال ،پولیس اہلکار اور شہری سیلفیاں بنواتے رہے

فاروق ستار کو حراست میں لیکر شہرت پانے والے رینجرز کے ”رانا ٹھاکر “کی سٹی ...
فاروق ستار کو حراست میں لیکر شہرت پانے والے رینجرز کے ”رانا ٹھاکر “کی سٹی کورٹ آمد ، لوگوں کا والہانہ استقبال ،پولیس اہلکار اور شہری سیلفیاں بنواتے رہے

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کو حراست میں لینے کے بعد شہرت پانے والے رینجر ز اہلکار ”رانا ٹھاکر“ کوسٹی کورٹ میں لوگوں نے سیلفیاں بنوانے کیلئے روک لیا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مردان ضلع کچہری کے گیٹ پر خودکش دھماکے کے بعد رانا ٹھاکر رینجرز کے دیگر اہلکاروں کے ساتھ سٹی کورٹ کراچی میں سیکیورٹی کی صورت حال کا جائزہ لینے کیلئے پہنچے تو لوگوں نے ان کا والہانہ استقبال کیا  ، کیا پولیس اہلکار اور کیا عام شہری سب نے انکے ساتھ دل کھول کر سیلفیاں لیں اور بات چیت بھی کی ۔

کوئٹہ میں کانگو وائرس کا ایک اور مریض دم توڑ گیا ، ہلاکتوں کی تعداد 10ہوگئی

ذرائع کا کہنا ہے کہ دراز قد اور مضبوط جسامت والے سندھ رینجرز کے اہلکار رانا ٹھاکر کو سٹی کورٹ میں دیکھتے ہی لوگ گرویدہ ہو گئے اور ان کسیاتھ سیلفیاں بنوانے کا مطالبہ کرنے لگے جو رانا ٹھاکر نے خوش دلی سے قبول کر لیا ۔ بس پھر کیا تھا ، پولیس اہلکار بھی اپنا موبائل فون نکال کر ساتھ کھڑے ہو گئے اور سیلفیاں لینے لگے ۔ پولیس اہلکاروں کے علاوہ سٹی کورٹ میں آئے بہت سے لوگوں نے بھی رانا ٹھاکر کیساتھ خوب ساری سیلفیاں بنوائیں او ر خوش گپیاں بھی کیں ۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی ساجد احمد نے قومی اسمبلی میں ”پاکستان زندہ باد“ کا نعرہ لگا دیا

یاد رہے کہ رانا ٹھاکر نے 22اگست کے روز ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار اور خواجہ اظہار کو اس وقت حراست میں لیا تھا جب وہ پریس کلب کے باہر پریس کانفرنس کرنے والے تھے ۔ اس واقعے کے بعد رانا ٹھاکو عوامی حلقوں میں بے حد شہرت حاصل ہوئی جس کا اظہار آج سٹی کورٹ میں لوگوں نے برملا کر دیا ہے ۔

See What Happened With Rangers Officer THAKUR... by pakawaam1

مزید : کراچی


loading...