طورخم بارڈر، اپنا بیگ سکینر میں رکھنے کی ہدایت پر مسافر کی ایسی حرکت کہ ڈیوٹی اہلکار بھی سرپکڑ کر رہ گیا

طورخم بارڈر، اپنا بیگ سکینر میں رکھنے کی ہدایت پر مسافر کی ایسی حرکت کہ ڈیوٹی ...
طورخم بارڈر، اپنا بیگ سکینر میں رکھنے کی ہدایت پر مسافر کی ایسی حرکت کہ ڈیوٹی اہلکار بھی سرپکڑ کر رہ گیا

  

خیبرایجنسی (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر میں سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے واک تھروگیٹ اور ڈیٹکٹر سمیت دیگر مشینوں کی تنصیب کی جاتی ہے اور ایساہی طورخم بارڈر پر کیاگیالیکن دلچسپ صورتحال اس وقت پیداہوگئی جب ایک پٹھان بھائی بیگ رکھنے کی بجائے خود سکینرمشین میں بیٹھ کر آگیا۔

سامنے آنیوالی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتاہے کہ ایک پختون بھائی اپنا بیگ اٹھائے چیک پوسٹ پر پہنچ گیا جہاں موجود ڈیوٹی اہلکار نے اسے خود واک تھرو گیٹ سے گزرنے جبکہ بیگ کو سکینرمیں سے گزارنے کے لیے واپس بھیج دیا ، واک تھروگیٹ میں سے گزر شہری سکیننگ مشین کی طرح بڑھا اور سیکیورٹی اہلکار کی توجہ بھی کہیں او ر چلی گئی۔

چند لمحوں میں ہی وہاں پہنچنے والے شخص سکیننگ مشین میں سے گزر کر بیگ سمیت باہر تھاجسے دیکھتے ہی وہاں موجود افراد دنگ رہ گئے جبکہ ڈیوٹی پر موجود اہلکار سرپکڑ کر رہ گیاتاہم اس شخص کو جانے کی اجازت دیدی۔ ویڈیودیکھیں۔

Pathan Entered in Scanner on Pak Afghan Border by dailypakistan

مزید : خیبر