ذی الحج کا چاند آج نظرآنے کا قوی امکان،عید12ستمبر کو ہو سکتی ہے
لاہور(خصوصی رپورٹ)ذو الحج کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہورہا ہے،سعودی عرب کیساتھ ہیپاکستا ن میں بھی آج ذی الحج کا چاند نظر آنےکا قوی امکان ہے جس کے بعد ممکنہ طور پر پاکستان اور سعودی عرب ایک ہی روز عید مناسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔۔سعودی عرب میں چاند نظر نہ آیا، عید الاضحی 12ستمبر کو ہوگی،کئی عرب ممالک میں 9تک چھٹیوں کا اعلان
روزنامہ پاکستان کو محکمہ موسمیات کے ذرائع نے بتایاکہ کہ نئے چاند کی پیدائش ہو چکی ہے،چاند کی پیدائش 2بجکر3منٹ پر ہوئی تھی۔آج شام 6بج کر 28منٹ پر سورج جبکہ 7بجکر 4منٹ پر چاند غروب ہو جائے گا۔محکمہ فلکیات کے مطابق غروب کے وقت چاند کی عمر 28گھنٹے اور 49منٹ ہو گی۔جس کے باعث چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے۔محکمہ فلکیات کا کہنا ہے کہ چاند کی کم از کم عمر 20گھنٹے سے زائد ہو تو اس کے نظر آنے کا امکانات پیدا ہو جاتے ہیں تاہم جمعرات کو پیدا ہو نے والے ذوالحج کے اس چاندکی عمر 28گھنٹے سے زائد ہو نے کے باعث اس کے نظر آنے کا امکان بڑھ گیا ہے۔
خیال رہے کہ ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت کراچی میں ہوگاجبکہ عیدکا چاند دیکھنے کیلئے مختلف ضلعی کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ دفاتر میں ہوں گے۔