ہماری قیادت کا نام پانا ما لیکس میں نہیں ،کرپشن کیخلاف نیا قانون پیش کر دیا ،اپوزیشن کے بل سے ہمار ا بل بہتر ہے : وفاقی وزراء

ہماری قیادت کا نام پانا ما لیکس میں نہیں ،کرپشن کیخلاف نیا قانون پیش کر دیا ...
ہماری قیادت کا نام پانا ما لیکس میں نہیں ،کرپشن کیخلاف نیا قانون پیش کر دیا ،اپوزیشن کے بل سے ہمار ا بل بہتر ہے : وفاقی وزراء

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہماری قیادت کا نام پاناما لیکس میں نہیں ، کرپشن کے خلاف تحقیقات کیلئے نیا قانون قومی اسمبلی میں پیش کر دیا ہے اور نئے قانون کے تحت ملک لوٹنے والوں کا احتساب ہو گا ۔قانون آج کیلئے نہیں دہائیوں کیلئے ہو گا ۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر قانون زاہد حامد اور دیگر وزراءکے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن سینٹ میں بل پیش نہ کرتی توہم بھی بل نہ لاتے ،اپوزیشن نے پاناما لیکس کیلئے اپنے ٹی او آر بنائے ہم صرف پاناما لیکس پر نہیں بلکہ قرضے معافی سمیت سب معاملات پر قانون چاہتے ہیں ۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی ساجد احمد نے قومی اسمبلی میں ”پاکستان زندہ باد“ کا نعرہ لگا دیا

اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن کے مطابلے پر ٹی او آر کمیٹی کا کوئی چیئرمین نہ بن سکا ، بہتر ہوتا کہ ایک میٹنگ کر کے معاملات حل کر لیے جاتے ۔ ہم استثنیٰ نہیں چاہتے ، نئے قانون کے تحت چار سو افراد کے خلاف بلا امتیاز کارروائی ہو گی، ہم نے اپنے ٹی او آر میڈیا میں پیشن نہیں کیے ، سقوط ڈھاکہ سے ایبٹ آباد واقعے تک تمام کمیشن ایک ہی قانون کے تحت بنے ، تما م کمیشن 1956کے قانون کے تحت بنائے گئے ۔ وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ سانحہ کوئٹہ کے بعد اپوزیشن کیساتھ بات آگئے نہ بڑھ سکی ۔

کوئٹہ میں کانگو وائرس کا ایک اور مریض دم توڑ گیا ، ہلاکتوں کی تعداد 10ہوگئی

وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے کہا کہ اپوزیشن کے بل سے ہمارا بل بہتر ہے ، نیا قانون بہتر بنا کر قومی اسمبلی میں پیش کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ 2016کے بل میں 1956کے ایکٹ کے احتیارات شامل کیے ہیں جبکہ حکومتی بل میں اپوزیشن کی تجاویز کے مطابق تبدیلی بھی کی گئی ہے ،انکوائری کمیشن کو غیر ملکی اداروں سے مدد لینے کا اختیار ہو گا ۔ زاہد حامد نے بتایا کہ ہمارے بل میں کمیشن کی ضرورت کے مطابق اور بھی اختیارات دیے جا سکتے ہیں ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -