آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور عمران خان کے درمیان مردان میں ہیلی پیڈ پر ملاقات

آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور عمران خان کے درمیان مردان میں ہیلی پیڈ پر ملاقات
آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور عمران خان کے درمیان مردان میں ہیلی پیڈ پر ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مردان (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے درمیان ہیلی پیڈ پر ملاقات ہوئی جس دوران آج پیش آنے والے دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کی گئی اور دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے پر اتفاق کیا گیا۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
میڈیا رپورٹس کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف مردان کی ضلع کچہری میں دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کیلئے آئے اور جب وہ اپنا دورہ مکمل کر کے واپس ہیلی کاپٹر پر سوار ہونے کے لئے پہنچے تو اسی دوران پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان بھی ہیلی کاپٹر پر وہاں پہنچ گئے۔

وہ پاکستانی جس نے 10ہزار روپے کودیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں کے کاروبارمیں بدل ڈالا، تمام پاکستانیوں کیلئے مثال بن گیا
ذرائع کے مطابق ہیلی پیڈ پر ہی دونوں کے درمیان ملاقات ہوئی جو 10 سے 12 منٹ تک جاری رہی۔ اس موقع پر کور کمانڈر پشاور بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے جبکہ عمران خان کے ساتھ خیبرپختونخواہ کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک تھے۔ ملاقات کے دوران آج پیش آنے والے دہشت گردی کے واقعات اور دہشت گردی کی مجموعی صورتحال سے متعلق گفتگو کی گئی۔ آرمی چیف نے دہشت گردی سے نبردآزما خیبرپختونخواہ پولیس کی کارکردگی کو سراہا۔ دونوں نے اس بات پر زورد یا کہ دہشت گدی گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی ضرورت ہے۔