آرمی چیف اور عمران خان کی ملاقات کی تفصیلات سامنے آگئیں

آرمی چیف اور عمران خان کی ملاقات کی تفصیلات سامنے آگئیں
آرمی چیف اور عمران خان کی ملاقات کی تفصیلات سامنے آگئیں

  

مردان (مانیٹرنگ ڈیسک) ہیلی پیڈ پرعمران خان اور جنرل راحیل شریف کی ملاقات کی تفصیلات سامنے آگئیں ۔

10سے12منٹ جاری رہنے والی اس ملاقات میں عمران خان نے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پاک فوج اور سیکیورٹی فورسز کے کردار کو سراہا جبکہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے خیبرپختونخوا حکومت اور پی ٹی آئی کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ آرمی چیف نے اس عزم کا ایک مرتبہ اعادہ کیا کہ دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے ہرحدتک جائیں گے ، سیکیورٹی اہلکار اپنی جانوں پر کھیل کر دہشتگردی سے نمٹ رہے ہیں۔ دونوں رہنماﺅں نے دہشتگردانہ حملوں کی مذمت کی جبکہ عمران خان نے اعتراف کیا کہ ڈیوٹی پر موجود سیکیورٹی اہلکار نے جان پر کھیل کر حملے کوناکام بنایا۔

مزید : مردان