صحافی نے ڈی جی آئی ایس پی آر سے ایک ایسا سوال پوچھ لیا کہ پورے ہال میں سکتہ طاری ہو گیا کیونکہ۔ ۔ ۔

صحافی نے ڈی جی آئی ایس پی آر سے ایک ایسا سوال پوچھ لیا کہ پورے ہال میں سکتہ ...
صحافی نے ڈی جی آئی ایس پی آر سے ایک ایسا سوال پوچھ لیا کہ پورے ہال میں سکتہ طاری ہو گیا کیونکہ۔ ۔ ۔

  

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کے دوران صحافی نے محمود خان اچکزئی کے خلاف کارروائی کا سوال کیا تو پاک فوج کے ترجمان نے ایسا جواب دیاکہ ہال پر ایک دفعہ سکتہ طاری ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق صحافی نے پریس کانفرنس کے دوران الطاف حسین سے متعلق بات کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر سے سوال کیاکہ ’ وہ (الطاف حسین)پانچ ہزار میل دور بیٹھے ہیں لیکن محمود خان اچکزئی تو پانچ کلومیٹردور بیٹھا ہے ، آپ کی کیا رائے ہے ؟

ڈی جی آئی ایس پی آرنے کہاکہ ”میں آپ سے گزارش کروں گاکہ آپ روزانہ پارلیمنٹ میں جاتے ہیں ، آپ توپارلیمنٹ کو بھی کورکررہے ہیں، توبہت سارے سوال ایسے ہیں ، میں نے آپ کو ضرب عضب اور اتنی بڑی بات بتائی ہے ، میرے خیال میں ہمیں اپنی توجہ اِسی پر مرکوز رکھنی چاہیے ، یہ ایشوضرور ہے اور ایسی چیز نہیں ہے کہ اس سے کوئی غفلت میں ہے “۔

مزید : راولپنڈی