سابق آسٹریلوی پیسر ریان ہیرس جنوبی افریقہ کے دورے کیلئے کینگروز کے باولنگ کوچ مقرر

سابق آسٹریلوی پیسر ریان ہیرس جنوبی افریقہ کے دورے کیلئے کینگروز کے باولنگ ...
سابق آسٹریلوی پیسر ریان ہیرس جنوبی افریقہ کے دورے کیلئے کینگروز کے باولنگ کوچ مقرر

  


میلبورن(نیوز ڈیسک) سابق آسٹریلیوی فاسٹ باولر ریان ہیرس کو جنوبی افریقہ کے دورے کیلئے کینگروز کی ٹیم کا باولنگ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے۔انہوں نے سری لنکا میں موجود آسٹریلوی ٹیم کو جائن بھی کر لیا ہے۔

کرک انفو کے مطابق 2015میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہونے والے ریان ہیرس اس وقت آسٹریلیا میں کھیلی جارہی اے ٹیموں کی سہ ملکی سیریز میں آسٹریلیا کی اے ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ ہیں۔

آئی لینڈرز کپتان میتھیوز انجری کے باعث آسٹریلیا کیخلاف پانچویں ون ڈے اور دو ٹی ٹونٹی میچوں سے باہر

اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالتے ہوئے ریان ہیرس نے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ میرے لئے یادگار دن ہے کہ مجھے اس اہم ذمہ داری کیلئے چنا گیا۔واضح رہے کہ ریان ہیرس نے 27ٹیسٹ میچوں میں 113اور 21ونڈیز میں 44وکٹیں حاصل کی ہیں۔آسٹریلیا نے رواں ماہ جنوبی افریقہ جانا ہے جہاں اس نے پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلنی ہے ۔ اس سیریز کا پہلا میچ 30ستمبر کو سنچورین اور آخری ون ڈے 12اکتوبر کو کیپ ٹاون میں کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل


loading...