براہمداغ بگٹی بلوچستان میں بے چینی پھیلانے کا ماسٹر مائنڈ ہے:رحمان ملک

براہمداغ بگٹی بلوچستان میں بے چینی پھیلانے کا ماسٹر مائنڈ ہے:رحمان ملک
براہمداغ بگٹی بلوچستان میں بے چینی پھیلانے کا ماسٹر مائنڈ ہے:رحمان ملک

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ براہمداغ بگٹی بلوچستان میں بے چینی پھیلانے کا ماہر اور ماسٹر مائنڈ ہے،بھارت افغانستان ملکر پاکستان کے خلاف کام کررہے ہیں،یہ ”را“کا ایجنٹ ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم مودی نے مشرقی پاکستان کو ہم سے جدا کرنے پر فخر کیا ہے،بلوچستان میں بھارتی دہشتگرد پکڑا گیا،براہمداغ بگٹی بارے پارلیمنٹ کمیٹی کو پانچ گھنٹے تک بریفنگ دی،بریفنگ میں ثابت کیا تھاکہ براہمداغ بگٹی بھارت سے ملا ہوا ہے،ہمارے دور میں کسی کو پاکستان مخالف بات کرنے کی ہمت نہیں تھی ،براہمداغ بگٹی بلوچستان میں بے چینی پھیلانے کا ماہر اور ماسٹر مائنڈ ہے،بھارت افغانستان ملکر پاکستان کے خلاف کام کررہے ہیں،یہ ”را“کا ایجنٹ ہے،مردان میں دہشتگردی کے حملے کی مذمت کرتا ہوں۔

مزید : قومی


loading...