انگلینڈ کے خلاف قومی ٹیم کی مسلسل چار شکستیں ،ممکنہ کلین سویپ کے خدشے نے اظہر علی کو پریشان کردیا

انگلینڈ کے خلاف قومی ٹیم کی مسلسل چار شکستیں ،ممکنہ کلین سویپ کے خدشے نے اظہر ...
انگلینڈ کے خلاف قومی ٹیم کی مسلسل چار شکستیں ،ممکنہ کلین سویپ کے خدشے نے اظہر علی کو پریشان کردیا

  

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک )انگلینڈ کے خلاف قومی کرکٹ ٹیم کی مسلسل چار شکستوں کے بعد پانچویں میچ میں کلین سویپ کے خدشے نے کپتان اظہر علی کو پریشان کر دیا ۔نجی نیوز چینل 92نیوز کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی ممکنہ کلین سوئپ سے بچنے کے لیے سینئر کھلاڑیوں کے ساتھ سر جوڑ کر بیٹھ گئے ۔

وہ پاکستانی جس نے 10ہزار روپے کودیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں کے کاروبارمیں بدل ڈالا، تمام پاکستانیوں کیلئے مثال بن گیا

اظہر علی نے شعیب ملک اور وہاب ریاض سمیت دیگر سینئر کھلاڑیوں سے مشاورت کی اور ممکنہ کلین سویپ سے بچنے کے لیے تبادلہ خیال کیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پے در پے شکستوں کے بعد کپتان اظہر علی بہت زیادہ دباو میں ہیں ،دوسری طرف ٹیم مینجمنٹ اور ہیڈ کوچ نے کھلاڑیوں کی اکھاڑ پچھاڑ کا بھی فیصلہ کر لیا ہے ۔قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے چیف سلیکٹر انضمام الحق سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کر کے کھلاڑیوں کی کارکردگی کے حوالے سے بات چیت کی ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم میں کارکردگی کی بنیاد پر کھلاڑیوں کو آگے لایا جائے گا ۔

مزید : کھیل