پاکستان کو خوشخال بنانا میرا خواب ہے ، مخالفین فال نکالتے رہیں آئندہ حکومت بھی ہم بنائیں گے :وزیر اعظم نواز شریف

پاکستان کو خوشخال بنانا میرا خواب ہے ، مخالفین فال نکالتے رہیں آئندہ حکومت ...
 پاکستان کو خوشخال بنانا میرا خواب ہے ، مخالفین فال نکالتے رہیں آئندہ حکومت بھی ہم بنائیں گے :وزیر اعظم نواز شریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کالا شاہ کاکو(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ  پنڈی کا سیاست دان طوطے کی طرح فال نکالتا رہتا ہے کہ اس سال حکومت چلی جائے گی ،لیکن ساڑھے تین سال میں کچھ نہیں ہوا تو اگلے ڈیڑھ سال میں بھی کچھ نہیں ہو گا ،سیاست عبادت سمجھ کر کرتے ہیں، آئندہ عام انتخابات میں ہم کامیاب ہو کر دوبارہ حکومت بنائیں گے ، الزامات نہیں لگاتے کام کرتے ہیں،مخالفین فال نکالتے رہیں حکومت مدت پوری کرے گی۔

’’ڈان نیوز ‘‘کے مطابق کالا شاہ کاکو میں ’’ایسٹرن بائی پاس ‘‘ کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے  وزیر اعظم محمد نواز شریف نےکہا  کہ پنڈی کا ایک سیاستدان ہے جو  کبھی مارچ،کبھی جون اور کبھی اگست کی تاریخیں دیتا ہے،لیکن ہم نے ساڑھے 3  سال نکال لیے ہیں باقی بھی گذر جائیں گے،یہ طوطے کی طرح فال نکالتا ہے،جو یہ کہہ رہا ہے  وہ  آئندہ الیکشن میں رکن اسمبلی  بھی نہیں بن سکتا ،جہلم،بورے والا اور ہرجگہ عوام کیا چاہتے ہیں آپ کو سمجھ لینا چاہیئے۔رانا تنویر ،شہبازشریف اور میں سب مل کر عوام کی خدمت کررہے ہیں،عوام بھوک،بیروزگاری سے چھٹکارہ چاہتے ہیں،عوام خوشحالی چاہتے ہیں،ہم عوام کی خدمت کرنے کیلئے یہاں موجود ہیں۔

وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کالا شاہ کاکو میں ایسٹرن بائی پاس کا سنگ بنیاد رکھ دیا
وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ بلوچستان پر  پہلے کسی نے توجہ نہیں دی ،آج یہ صوبہ ہماری حکومت کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے ،جس سے وہاں خوشخالی آئے گی اور وہاں کے لوگ بھی خوشخالی کے خواب دیکھ رہے ہیں بلوچستان ترقی کا مرکز بننے جارہا ہے،پورے پاکستان کو خوشحال بنانا ہمارا خواب ہے،میرا ایمان ہے بلوچستان کراچی،لاہور اور پشاور سے آگے نکل جائے گا،گوادر دنیا کا بہترین شہر بنے گا،جب گوادر پورٹ بن جائے گا  تو یہ ایک ایسا خطہ بنے گا کہ جس پر پورا پاکستان فخر کرے گا ، پاکستان ترقی کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم پورے ملک کے مفادات دیکھ رہے ہیں ،پاکستان کی ترقی کا خواب پورے ملک میں پھیلا ہوا ہے ، ملک بھر میں بجلی کے کارخانے لگے ہیں جس کے باعث لوڈ شیڈنگ پہلے سے کم  ہو گئی ہے اور یہ 2 سال میں مکمل ختم ہو جائے گی ، ہماری نظر ہر شعبے پر ہے اور گذشتہ 3 سال کے نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں ۔

وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ ہم اقتدار کی نہیں اقدار کی سیاست کرتے ہیں ، ہم تہمت نہیں لگاتے اور نہ ہی الزام تراشی کرتے ہیں  اور یہ بھی نہیں کہ صبح کچھ کہہ رہے ہوں اور شام کو کچھ اور کہہ رہے ہوں ۔انہوں نے کہا کہ آج مجھے یہاں آپ کا پیار کھینچ کر لایا ہے ،ججز بحالی تحریک میں بھی کالا شاہ کا کو  والوں کی محبت یاد ہے ، اس وقت بھی یہاں عوام کی محبت اور جذبہ دیکھا اور آج بھی وہی محبت قائم ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ پورے ملک میں 40  بہترین ہسپتال بنائے جائیں گے جن میں10  ہزار بستر لگائے جائیں گے،ہم مخالفین کی طرح جھوٹ نہیں بولتے،سچ بولتے ہیں ، سیاست کو عبادت سمجھ کرکرتا ہوں،الزام نہیں لگاتے کام کرکے دکھاتے ہیں،ماضی میں لوڈشیڈنگ کے خلاف مظاہرے ہوتے تھے آج صورتحال مختلف ہے،2018ءمیں یہ سرے سے ختم ہوجائے گی،ہم اقتدار نہیں اقدار کی سیات کرتے ہیں،پوری دنیا پاکستان کی ترقی کا اعتراف کرتی ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -