بھارتی فورسز کی ایک بار پھر کنٹرول لائن پر سیز فائر کی خلاف ورزی ،پاک فوج کی بھر پور جوابی کاروائی:آئی ایس پی آر

بھارتی فورسز کی ایک بار پھر کنٹرول لائن پر سیز فائر کی خلاف ورزی ،پاک فوج کی ...
بھارتی فورسز کی ایک بار پھر کنٹرول لائن پر سیز فائر کی خلاف ورزی ،پاک فوج کی بھر پور جوابی کاروائی:آئی ایس پی آر

  

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کی ۔پاک فوج کے ادارہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر )نے کہاہے کہ بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھمبر اور تھوب میں بلا اشتعال فائرنگ کی جس پر پاک فوج کے جوانوں نے بھر پور جواب دیا اور بھارتی بندوقیں خاموش ہو گئیں ۔آئی ایس پی آر کا کہناہے کہ فائرنگ کے باعث تاحال کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہو ئی ہیں ۔

مزید : راولپنڈی