مودی کے خلاف زبان بند رکھنے والا مجھ پر کس منہ سے تنقید کر رہا ہے، نواز شریف میں ہمت ہے تو اسمبلی میں میرا سپیکر کھولیں:شیخ رشید
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کالا شاہ کاکو میں وزیراعظم نواز کی جانب سے اپنے اوپر تنقید کے جواب میں کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے خلاف زبان بند رکھنے والا مجھ پر کس منہ سے تنقید کر رہا ہے۔
اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ میں نواز شریف سے کہتا ہوں کہ میں نہیں اگلے الیکشن میں آپ نہیں ہوں گے۔جو اسمبلی میں میرے خوف سے سپیکر نہیں کھولتے وہ میرا کیا مقابلہ کرینگے۔میں ان کو چیلنج کرتا ہوں کہ اگر ان میں ہمت ہے تو اسمبلی میں میرا سپیکر کھول لیں اور مناظرہ کر لیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی چینل یا کسی اور جگہ میرے ساتھ بیٹھ جائیں ان کو منہ کی کھانی پڑے گی۔
واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے کالا شاہ کاکو میں خطاب کے دوران شیخ رشید پر کڑی تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ راولپندی کا ایک طوطا میرے جانے کی فال نکالتا رہتا ہے۔ اگلے الیکشن میں وہ اسمبلی میں نہیں ہوگا۔