راولپنڈی کا سیاستدان ٹی وی پر ایسے پیش گوئیاں کرتا ہے جیسے طوطے فال نکالتے ہیں :وزیر اعظم

راولپنڈی کا سیاستدان ٹی وی پر ایسے پیش گوئیاں کرتا ہے جیسے طوطے فال نکالتے ...
راولپنڈی کا سیاستدان ٹی وی پر ایسے پیش گوئیاں کرتا ہے جیسے طوطے فال نکالتے ہیں :وزیر اعظم

  


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ  راولپنڈ ی کا ایک سیاستدان ہے جسے سب جانتے ہیں ،وہ ٹی وی پر بیٹھ کر ایسے بیان دیتا ہے جیسے طوطا فال نکالتا ہے۔

وہ پاکستانی جس نے 10ہزار روپے کودیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں کے کاروبارمیں بدل ڈالا، تمام پاکستانیوں کیلئے مثال بن گیا

کالا شاہ کاکو انٹر چینج کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کا سیاستدان ٹی وی پر بیٹھ کر بولتا ہے کہ حکومت اب جارہی ہے تب جا رہی ہے ، وہ سیاستدان ہر ماہ پیش گوئیاں کرتا ہے جیسے طوطے فال نکالتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عوام ایسے سیاستدانوں کو اچھی طرح جانتی ہے ،اب آپ کو وقت نہیں ملے گا ۔وزیر اعظم نے شیخ رشید کا نام نہ لیتے ہوئے کہا کہ تمہیں آئندہ اسمبلی کا ممبر بننے کا بھی موقع نہیں ملے گا اور نہ ہی پنڈی والا آئندہ اسمبلی کا منہ دیکھے گا ۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام کیا چاہتے ہیں ،یہ بورے والا اور جہلم سے پتہ چل چکا ہے ،عوام آپ کو پہچان چکے ہیں اور عوام کیا چاہتے ہیں وہ آپ نے بھی دیکھ لیا ۔

مزید : قومی


loading...